( سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
جعلی کرنسی نوٹوں کا کسی کو موصول ہوجانا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو بینک کی اے ٹی ایم سے نکلوائی گئی رقم کیساتھ ہی جعلی نوٹ موصول ہوگیا جس کا انکشاف خود عائشہ وہاب نے سوشل میڈیا پر کیا.
سابق ایس پی ڈولفن عائشہ وہاب نے بتایا کہ ” بینک آف پنجاب میں میرا تنخواہ والا اکائونٹ ہے ، کل اے ٹی ایم سے کچھ رقم نکلوائی تو اس میں سے 1000 روپے کا ایک نوٹ جعلی نکل آیا”۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بینک بھی جعلی نوٹ دیتا ہے؟
ان کے اس انکشاف پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ” ہاہاہا، پولیس والوں کے ساتھ دھوکا.
میزان بینک سے ستائے ایک صاحب نے لکھا کہ ” کبھی آپ نے میزان بینک کو خدمت کا موقع نہیں دیا، ورنہ آپ کو بہت پہلے پتا چل گیا ہوتا.عابد جاوید نے استفسار کیا کہ عائشہ جی ، کیا اس پر عید مبارک بھی لکھا تھا۔
میرا salary اکاونٹ جو کہ bank of Punjab میں ہے۰ ُکل کچھ پیسے ATM سےنکلواے ۰اس میں سے ایک ہزار کاُایک نوٹ جعلی نکلا۰ کیا bank بھی fake currency دیتا ہے۰
— Aisha Butt (@AshWahabJadon) January 24, 2022
ایک اور صاحب نے بینک کے عملے کی مجبوری بتاتے ہوئے وضاحت دی کہ “جب ان کے کیشیر کے پاس کوئی نوٹ غلطی سے آ جاتا ہے تو وہ اس کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں؟ وہ پھر اس جعلی نوٹ کو باقی کیش کے ساتھ اے ٹی ایم مشین میں ڈال دیتے ہیں اور پھر بعد میں بدل کر بھی نہیں دیتے، شکر کریں 1000 کا نوٹ تھا، یہاں تو 5000 کا بھی جعلی نکل آتا ہے.