سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کردی.
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے چوہدری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا. انہوں نے پرویز الہی کو مزید 24 گھنٹے کا وقت بھی دیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جس پر انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے.
گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الہی کو سابق وزیر اعلی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس وقت تک خدمات جاری رکھیں گے جب تک نیا وزیر اعلی منتخب نہیں کرلیا جاتا.