Punjab government decides to hold local body elections through electronic voting machines 265

پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پنجاب حكومت نے صوبے میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات كو الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کا فیصلہ كیا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس كے بعد الیكشن كمیشن قانونی طور پر بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں پر كرانے كا پابند ہوجائے گا.وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار كا كہنا ہے كہ وفاقی حكومت قانون بنا چكی ہے، اب پنجاب حكومت بھی لوكل باڈیز ایكٹ میں ای وی ایم كے استعمال كو یقینی بنائے گی.
ذرائع کے مطابق قانون كی منظوری كے بعد الیكشن كمیشن كے لیے مارچ میں الیكشن كروانا عملی طور پر ممكن نہیں رہے گا جس كے بعد بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر آگے جاتے نظر آتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں