وزیراعلیٰ پنجاب کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ 82

وزیراعلیٰ پنجاب کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ: پی این پی نیوز ایچ ڈی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافی برادری کے لیے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے جلد پورے کرنے اور جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی.

ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھا کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔

وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں