Punjab Bureau Chief HM Fayyaz 227

دار الحکومت ریاض سعودی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آئے ہو معروف صحافی، کالم نگار اینکر پرسن پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں پی این پی نیوز ٹیم کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ریاض ( زبیر خان بلوچ) (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دار الحکومت ریاض سعودی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان سے آئے ہو معروف صحافی، کالم نگار اینکر پرسن پی این پی نیوز چینل پنجاب کے بیورو چیف ایچ ایم فیاض کے اعزاز میں پی این پی نیوز ٹیم کی جانب سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں مختلف اخبارات اور چینل سے وابستہ ریاض کے ورکنگ جرنلسٹ نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کے شرکاء جن میں شعبہ صحافت کے درخشاں ستارے مبشر انوار ،جہانزیب امجد ،عابد شعمون چاند ،ملک کامران ،ولید اعجاز اعوان ،زبیر خان بلوچ ،وسیم بلوچ ،کامران ،پاکستان رائٹرز کلب کے صدر نوید الرحمن ، دنیا نیوز کے حاجی امتیاز ، آپو ورلڈ کے محمد یوسف خالد پی این پی نیوز کے ایڈورٹائزنگ مینیجر حاجی ناصر قادری شامل تھے مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں ایچ ایم فیاض کی
ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ریاض کی کمیونٹی نے ایچ ایم فیاض کی پیشہ ورانہ بلا تفریق صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے سیاسی ،سماجی ،ادبی ،مذہبی جماعتوں کے خدمات پیش کیں میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے زبیر خان بلوچ نے تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ایم فیاض کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارے لیے دوسرا گھر ہے اس کی ترقی لائق تحسین ہے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور محمد بن سلمان کی اپنی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہےکہ پورے سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے پانچ سال پہلے کے سعودی عرب اور ویژن 2030 کے مطابق آج کے سعودی عرب میں حقیقی تبدیلی آ چکی ہے تقریب کے آخر میں پی این پی چینل کے منتظمین کی جانب سے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں