published from Karachi 160

کراچی سے شائع ہونے والا کثیر الاشاعت “”ماہنامہ بساط انٹرنیشنل “” کراچی ماہ ستمبر 2023 کا تازہ شمارہ شائع ہو کر قارئین کی دسترس تک پہنچ گیا

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

کراچی سے شائع ہونے والا کثیر الاشاعت “”ماہنامہ بساط انٹرنیشنل “” کراچی ماہ ستمبر 2023 کا تازہ شمارہ شائع ہو کر قارئین کی دسترس تک پہنچ گیا ہے، اس ماہ کا یہ خصوصی شمارہ ماہ ستمبر کے مہینے کے تقدس اور یوم دفاع پاکستان جنگ 6 ستمبر سے منسلک کیا گیا ہے، اور 6 ستمبر کے حوالے سے یادگار اور خصوصی مضامین کو شامل اشاعت کیا گیا ہے، اس ماہ یہ خصوصی شمارہ 134 صفحات پر مشتمل ہے اور اس شمارہ کی قیمت 50 روپے پاکستانی رکھی گئی ہے، “”ماہنامہ بساط انٹرنیشنل کراچی “” میں جدہ کے سینئر صحافی اور “”ماہنامہ بساط”” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل کے خصوصی مضامین کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے، “”اللہ کرے زور قلم اور زیادہ”” اردو ادب کی ترویج و ترقی کے لئے جیف ایڈیٹر محترمہ راشدہ انجم صاحبہ اور سرپرست اعلی سید مظفر اعجاز کی شب و روز کی کاوشیں اور مسلسل محنت “”ماہنامہ بساط”” کی کامیابی کے لئے جاری و ساری ہیں، اور “” ماہنامہ بساط”” انٹرنیشنل کراچی قارئین کا مقبول ترین میگزین کی صورت بھی اختیار کرتا جا رہا ہے،اس کو پڑھنے والے قارئین کی تعداد میں اضافہ اور حوصلہ افزائی بھی سامنے آ رہی ہے، “”ماہنامہ بساط”” کی پوری تجربہ کار صحافتی ٹیم کی کاوشوں کو نیک خواہشات کے ساتھ دل کی اتھاء گہرائیوں سے ڈھیر ساری عائیں اور دلی مبارکباد بھی قبول ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں