public meeting on the 15th death anniversary of martyr Ms. Benazir Bhutto 112

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت پر جلسہ عام کی تیاریاں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور اور پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھڑو کی زیرِ صدارت ہائبرڈ اجلاس ،زرداری ہاوَس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں منظور وسان، شرجیل میمن، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، جام خان شورو اور مکیش کمار چاولہ شریک ،سہیل انور سیال، ضیاء الحسن لنجار، ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، شگفتہ جمانی، عاجز دھامراہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، سسئی پلیجو، سرفراز راجڑ، نعمان شیخ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، ناصر حسین شاہ، خورشید جونیجو، علی نواز شاہ، مہیش ملانی اور اعجاز احمد لغاری اجلاس میں وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا،اعجاز جکھرانی، پیر آفتاب شاہ جیلانی، بچل شاہ، دوست علی جیسر، ڈاکٹر مہرین بھٹو اورجاوید ناگوری بھی وڈیو لنک پر موجود تھے،ملک بھر کے جیالے اور عوام 27 دسمبر کو اپنی قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدا بخش آئیں گے،ویمن ونگ، پیپلز ہاری کیمٹی، پی وائی او، پی ایس یف اور پیپلز لیبر ونگ سمیت تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں گے،ہر سال کی طرح اس بار بھی لاکھوں کی تعداد میں عوام جلسے میں شرکت کرکے اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کا خطاب سنیں گے،گڑھی خدابخش میں عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں