سپریم کورٹ میں انتخابات پرسماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹنے پرپی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا ردعمل 222

سپریم کورٹ میں انتخابات پرسماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹنے پرپی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا ردعمل

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات پرسماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹنے پر کہاہے کہ گزشتہ روز چونکہ ایک ججمنٹ آ گئی ہے کہ کیا رولز ہونے چاہیئں اور نظر آ رہا ہے کہ مختلف جج صاحبان کے مختلف خیالات ہیں اس بارے میں ، بہتر یہ ہے کہ اندرون خانہ بیٹھ کر وہ یہ معاملہ خود ہی حل کرلیں اور حل کرنے کے بعد ایک فل بینچ بنا لیں ،فل بینچ بنا دیں یا کوئی اور کمبی نیشن کردیں یہ ان کی مرضی ہے.

سپریم کورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میرے خیال میں ایشو بینچز کا نہیں ہے بلکہ ایک بنیادی ایشو ہے جو کہ آئین کا ایشو ہے کہ الیکشن ہونے چاہئیں اور الیکشن کب ہونے چاہئیں اور کیا الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی بہانے سے الیکشن میں تاخیر کر سکے.
ان کا کہناتھا کہ یہ وہ ایشوز ہیں جن پر پوری قوم انتظار کررہی ہے کہ کوئی نہ کوئی فیصلہ کیا جائے، تھوڑی سا اس میں خلاء آگیاہے لیکن کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے ،مجھے یقین ہے کہ جلد نیا بینچ بن جائے گا اورسماعت کرے گا، ہمیں امید سپریم کورٹ سے ہی ہے۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سپریم کورٹ ہی آخری لائن آف ڈیفنس ہے.
بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ یہ جو بل پیش کیا جا رہاہے یہ جلد بازی میں پیش کیا جارہا ہے اوردوسرا اس کی ٹائمنگ پر مجھے اعتراض ہے ،ان کاکہناتھا کہ بل میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن میں صر ف آئینی ترمیم کی ضرورت ہے،وہ عام قانون کے ذریعے نہیں لایا جاسکتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں