PTI UAE Condolence Meeting in Memory of Sheikh Khalifa Bin Zayed Al Nahyan 240

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سابق صدر متحدہ عرب امارت کی یاد میں پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کا تعزیتی اجلاس

رپورٹ دبئی نمائندہ خصوصی: ( محمد آصف خان، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انسان دوست شخصیت تھے۔ محمد ثقلین مہرو
شیخ خلیفہ بن زاید پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ محمد فہیم بیگ۔
ہم اماراتی قوم کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مرزا صفدر اقبال۔
تعزیتی اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو، صدر پی ٹی آئی ام القیون محمد فہیم بیگ، صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر اقبال نے کی۔
دبئی: پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کی جانب سے سابق صدر متحدہ عرب امارات کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد دبئی کے ایک مقامی ریستورنٹ میں کیا گیا۔ حاجی ضیا لرحمان نے شیخ خلیفہ بن زاید کی مغفرت اور نئے سربراہ شیخ محمد بن خلیفہ کی کامیابی کے لیے دعا کروائی۔ تقریب کا آغاز انفارمیشن سیکریٹری فجیرہ عرفان والہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی ائی ابو ظہبی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا شیخ خلیفہ بن زاید انسان دوست شخصیت تھے اور انہوں نے انسانی فلاح کے لیے کئی منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید نے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بہترین اقدامات کیے جن کو ساری دنیا میں سراہا گیا۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی ائی ام القوین نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست تھے اور انہوں نے پاکستان میں کئی فلاحی منصوبے شروع کیے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔ مرزا صفدر اقبال بیگ صدر پی ٹی ائی عجمان نے کہا کہ امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات پر افسردہ ہے اور اماراتی قوم کی ساتھ دکھ میں برابر شریک ہے۔ سینئر راہنما سردار عاشق نواز نے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زاید نے امارات کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور نئے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یوتھ راہنما شیخ راشد نے کہا کہ عمران خان ایک ہجوم کو قوم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم سب کو اس میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ تقریب میں صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی دبئی کلیم اللہ بخاری، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی راس الخیمہ ملک ظفر ، ڈاکٹر عدنان جنرل سیکرٹری فجیرہ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فجیرہ اخونذادہ محمد اسماعیل، انفارمیشن سیکرٹری ابوظہبی نوید علی، انچارج ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی عبد المنعم، ڈاکٹر سفیان، انجینئر فرحان، ملک تصدق حسین اعوان، سینئر راہنما پی ٹی آئی سردار عاشق نواز، سینئر راہنما پی ٹی آئی چوہدری نوید گجر،یوتھ راہنما شیخ عاطف، چوہدری نثار چکرال، چوہدری ماجد جنجوعہ، بخت بیدار، فرحت اللہ، رانا شہریار، ڈاکٹرشعیب، انجینئر متین شجاع، یوتھ راہنما ملک احتشام عباس اور پاکستانی کمیونٹی سے کثیر تعداد میں افراد شریک ہوئے۔
عقاب پاکستان نے ملک تصدق حسین اعوان اور چوہدری نثار چکرال کو پاکستانی کمیونٹی میں بہترین سماجی خدمات پر اعزازی میڈل دیے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کئ تواضع کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں