A dinner program was organized by the elected body of PTI Riaz Region 290

پی ٹی آئی ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی کی طرف سے ایک عشائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

(رپورٹ : عالم خان مہمند ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
پی ٹی آئی ریاض ریجن کی الیکٹیڈ باڈی ، ایم سی ممبران اور پارٹی کے دیگر اہم اراکین نے سابقہ صدر سنٹرل ریجن عبدالقیوم خان اور موجودہ جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا تھا، پارٹی ممبران میں صدر پی ٹی آئی ریاض ریجن تاج محمد خان ،انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر علی خان،اڈیشنل جنرل سیکرٹری رشاد مندوخیل،ڈاکٹر سلمان شاہد،سابقہ صدر شبریز اختر سویہ،لال زمین خان ، قیصر شریف ،نائب صدر عامر بشیر چوہدری،شفیع اتمام خیل،فضل واحد ، موسی خان گجر ،افضل قیوم بونیر ونگ سابقہ صدر اور تمام ایم سی ممبران موجود تھے ،تمام ممبران نے انکا گرم جوشی سے استقبال کے ساتھ ساتھ انکے پارٹی کیلئے خدمات کو سراہا بھی گیا۔
کارکنان کی بڑی تعداد کی موجودگی میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور ریاض ریجن میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے اور کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے،اسکے علاوہ آنے والے دنوں میں ریاض ریجن کی طرف سے انشاءاللہ بہت بڑا پروگرام منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا،جسکے لئے باقاعدہ طور پر کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہیں اور وہ چند روز میں اس پر اپنا مشاورت مکمل کر کے الیکٹیڈ باڈی اور ایم سی ممبران کو آگاہ کر دینگے.
آخر میں تمام شرکاء نے نعیم خان کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں اس پروگرام کی میزبانی کا شرف حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں