Meeting with Muhammad Aszar, Delegate of Pakistan Embassy in Al-Qassim, Saudi Arabia and Saeed Ahmed, Former President of Pakistan Tehreek-e-Insaf Al-Qassim Region with Brigadier Saleh Usman Al-Barikan 368

سعودی عرب کے شہر القصیم میں سفارتخانہ پاکستان کے مندوب محمد اصضر اور پاکستان تحریک انصاف القصیم ریجن کے سابقہ صدر سعید احمد کی بریگیڈئیر صالح عثمان البریکان کے ساتھ ملاقات

(رپورٹ میاں محمد عظیم القصیم ,تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

سعودی عرب کے شہر القصیم میں سفارتخانہ پاکستان کے مندوب محمد اصضر اور پاکستان تحریک انصاف القصیم ریجن کے سابقہ صدر سعید احمد کی بریگیڈئیر صالح عثمان البریکان کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی ملاقات کا مقصد القصیم میں جیلوں میں قید پاکستانیوں کو ریلیف دلوا کر جلد از جلد پاکستان بھیجنا ہے پچھلے ماہ ہی بریگیڈئیر صالح عثمان البریکان کی خصوصی دلچسپی اور سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے 1750 پاکستانیوں کو پاکستان بھجوایا گیا جن میں 250 وہ لوگ تھے جن کے پاس پاسپورٹ نہیں تھے پندرہ سو وہ لوگ تھے جن کے ہروب دیے جا چکے تھے اس سب میں بریگیڈئیر صالح عثمان اور سفارہ پاکستان نے بھرپور تعاون کیا انہوں نے بروقت اپنے تعاون کو ممکن بنایا اور یاد رہے ان سب لوگوں کے سفری اخراجات سعودی حکومت نے ہی برداشت کیے ہیں اب بھی کئی لوگ جیلوں میں قید ہیں ان میں سے ستاون لوگوں کی لسٹ تیار کی گئی ہے اس لسٹ کومندوب سفارہ محمد اصغر اور سعید احمد نے بریگیڈئیر صالح عثمان کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کے حوالے کیا جس پر انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان لوگوں کو بھی پاکستان روانہ کر دیا جائے گا اس پر ملاقات میں موجود دونوں اشخاص نے بریگیڈئیر صالح عثمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون کی بدولت پاکستانی اپنے گھروں کو روانہ ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں