Pakistan National Assembly Speaker Asad Qaiser and Special Assistant to the Prime Minister for Overseas Pakistanis Ayub Afridi meet with Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Medina team. 243

‏پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی کا پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم کے ساتھ ملاقات۔

رپورٹ مدینہ المنورہ : (میاں محمد عظیم،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاكستان كى قومى اسمبلى کے سپيكر اسد قيصر اور وزير اعظم كى معاون خصوصى برائے اوورسيز پاكستانيز ايوب آفريدى سعودى عرب كى دوره پر جدہ پہنچے اور آج انہوں نے مدینہ المنورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔دوره كا مقصد دونون ممالک کے درميان بابمى تعلقات كو فروغ دینا، پاکستان سے افرادى قوت ‎بھیجنے میں اضافہ اور پاكستانى كميونٹى کے مسائل سے واقفيت اور ان كے حل کے بارے میں اقدامات كا جائزه لينا ہے۔
اسپیکر اسد قيصر نے سعودى عرب میں سعودى مجلس شورى کے سربراه اور اراكين کے علاوه ديگر سعودى حكام سے ملاقاتیں کی اور پاکستانی کمیونٹی سے بهى ان كى ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر، جنرل سیکٹری محمد یاسین خان، انفارمیشن سیکرٹری محبت شاہ، ویلفیئر سیکرٹری اسد علی چیمہ، کلچرل سیکرٹری عاشق بھٹہ، سپورٹس سیکرٹری اظہر شفیق اور ان کی تمام ٹیم نے اسپیکر اسد قيصر اور معاون خصوصی ایوب آفریدی کا پرتباک استقبال کیا۔
پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کے صدر خواجہ زبیر اور ان کی ٹیم کے ساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی ایوب آفریدی، MNA شیخ خرم شہزاد، MNA صالح محمد خان، MNA مجاہد علی، MNA حیدر علی خان اور MNA وسیم اقبال کے ساتھ ایک خصوصی نشست بھی منعقد ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی ٹیم کے طرف سے چند اہم مسائل کے طرف خاص توجہ دلائی گئی جس میں سفارت خانہ کی ٹیم کا ہفتہ وار مدینہ المنورہ کا دورہ کرنا، مدینہ پاکستان ہاؤس میں پاسپورٹ آفس قائم کرنا، سویل سوسائٹی اور سفارت خانہ کے باہمی اشتراک سے ایک کمیٹی کا قیام جو مدینہ المنورہ سے دور دراز علاقوں میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے حل کرے گی، ویلفیئر اتاشی کو بااختیار بنایا جائے، ویلفیئر فنڈز میں اضافہ کیا جائے اور PCW فنڈز کے استعمال تک رسائی دی جائے تاکہ جلد از جلد مستحق افراد کے مسائل کو حل کیا جا سکے، مدینہ المنورہ میں پاکستانی بچوں کے لیے اسکول کا انتظام کیا جائے، طائف میں پاکستانی اسکول کے انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے، ڈیڈ باڈی کو پاکستان بھیجنے کے لیے نظام میں آسانیاں اور اس کے متعلقہ بقايا جات کو ویلفیئر فنڈز سے ادا کیے جائیں اور حروب ہونے والے افراد کے لیے سفارت خانہ قانونی پیچیدگیوں میں مزید مدد کرے۔
آخر میں معاون خصوصی وزیراعظم ایوب آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ کی پوری ٹیم کا اہم مسائل پر توجہ دلانے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ بہت جلد مشورے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
صدر پی-ٹی-آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر اور جنرل سیکرٹری محمد یاسین خان نے سفارت خانہ پاکستان کو اپنی تمام ٹیم کے طرف سے ہر ممکن خدمات پیش کرنے کی پیشکش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں