PTI Makkha Saudi Arabia 252

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی اور پارلیمانی وفد سے ملاقات

‎مکہ مکرمہ رپورٹ : ( مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے حاصل سیر گفتگو
‎پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر قیادت پر مشتمل وفد نے رائل پیلس مکہ مکرمہ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی ، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی اور صالح محمد خان سواتی سے خصوصی ملاقات کی،وفد کی سربراہی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابقہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع کرک ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے کی۔ وفد میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد ، صدر پی ٹی آئی مکہ ریجن ڈاکٹر انور جاوید ، نائب صدر پی ٹی آئی مکہ ارشد سیال ، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ علی رضا اور سینئر رہنما پی ٹی آئی مکہ فاروق بیداللہ شامل تھے۔ وفد نے پارٹی امور پر جناب اسد قیصر سے تفصیلی گفتگو کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی کو آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی اثاثہ ہیں ، انکے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے.وزیر اعظم عمران خان اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لئے خود ذاتی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں ، اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایوب آفریدی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ آنے والے الیکشن میں اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ پول کر سکیں گے.پی ٹی آئی سعودی عرب کے وفد نے
‎وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی، ،قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر،اور انکے ہمراہ آئے ہوئے وفد کو سعودی عرب آمد پر خوش آمدید کہا اور عمرہ کی سعادت پر مبارک باد بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں