Deir Bala Pakistan Tehrik Ansaf ka Jahanja Ghazhneh پر Bahrpur Taqat Ur Hikmat Amli ka Kam Taha 484

دیر بالا پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا گھاڑنے پر بھرپور طاقت اور حکمت عملی کا کام تھا

تحریر : لال زمین خان تاران پی ٹی آئی ریاض سعودی عرب

پاتے ہیں کچھ گلاب چٹانوں میں پرورش
آتے ہیں پتھروں سے بھی خوشبو کبھی کبھی
دوران طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کا تربیت یافتہ(رکن اسلامی جمعیت طلبہ )ناظم کالج سے لیکر یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر فائز تقریر وتحریر، فصاحت اور بلاغت اور سٹیج کا بے تاج بادشاہ انجنیئر محمد نبی 2012 کے اوائل میں انجنیئر نگ یونیورسٹی سے فارغ ہوتے ہی دیر بالا جوکہ صدیوں سے جماعت اسلامی کا گھر اورگھڑ سمجھا جاتا ہے میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا گھاڑنے پر بھرپور طاقت اور حکمت عملی کے ساتھ تحریک کا آغاز کیا۔دیر بالا کے ہرقسم سیاسی جماعتوں کے دباؤ، مخالفت اور انتہا پسندی کے باوجود مرد قلندر سینہ تان کر سیسہ پھیلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا تھا یہاں تک کہ دیر بالا اور خاص کر تحصیل براول کا مفاد پرست عناصر ذاتیات پر اتر کر کئی مرتبہ جان پر مارنےکی دھمکی دیتے ہوئے اس پر اور گھر پر فائرنگ بھی کی لیکن اس حالت میں جوکہ دو پارٹی سسٹم جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے مافیا کے دباؤ اور من مانی دیر بالا میں کوئی بندہ تحریک انصاف سے جرنل الیکشن لڑنے کو تیار نہ تھا محمد نبی صاحب نے کربلا جیسے میدان میں اتر کر ٹیکٹ حاصل کردی لیکن بدقسمتی سے عمر میں صرف 19 دن کمی کی وجہ سے عدالت نے نااھل کردیا پھر لیکن مرد مجاہد اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے صوبائی آور قومی امیدواران کے شانہ بشانہ کھڑا رہا پھر 2013 سے 2018 تک جن مراحل اور مصائب سے گزرنا پڑا نہ وہ میرا قلم لکھ سکتا ہے اور نہ آپ برداشت کر سکتے ہیں کیونکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا مخلوط حکومت میں ایک دوسرے کے حلقوں میں دخل مداخلت سختی سے منع تھا لیکن پھر بھی موجودہ وزیر اعلی محمود خان سے لیکر بہت سارے اراکین قومی صوبائی اور صوبائی وزراء کو دیر بالا کے پسماندگی دور کرنے کے غرض سے مخالفت کے باوجود گھسیٹ کر لے آئے مگر جماعت اسلامی کے سخت مخالفت کے وجہ سے کوئی ترقیاتی کم نہ کر سکے۔ 20018 کے جرنل الیکشن میں حلقہ پی کے 12 میں جماعت اسلامی کو ہرانے کا واحد فرد جوکہ متعلقہ ایم پی اے(منسٹر )جناب عنایت اللہ خان کا شاگرد بھی رہ چکا ہے انجنیئر محمد نبی ہی تھا لیکن بدقسمتی سے الیکٹبل کے زد میں آکر موصوف کو ایک بار پھر ٹیکٹ نہیں ملا۔قربان جاؤں ایسی ماں پر جس نے ایسے حوصلے کے پہاڑ جیسے بچے جینے ہوں اپنے صوبائی آور قومی امیدواران کو ہر طاغوت اور سرکش کے مقابلے میں ہاتھ سے پکڑ کر گلی اور کوچوں میں الیکشن کمپین کرائی۔چونکہ دیر بالا میں روایتی سیاست ہے اور پورے دیر بالا میں صرف ایک ایم این اے ہے پورے علاقے میں تھانے سے لیکر جرگے، غم اور خادی مطلب ذندگی کے ہر شعبے میں اللہ تعالٰی نے ساری خوبیوں سے نوازا ہے ہر خوبی کو بروئے کار لاتے ہوئے دن اور رات علاقے کے خدمت کے لئے تن ومن سے حاضر رہتا ہے۔اب 2022 کے بلدیاتی انتخابات میں پورے ضلع میں صرف تحصیل براول واحد ہی تحصیل ہے جو انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف بآسانی اس نوجوان قیادت کے صورت میں جیت سکتا ہے۔اپنے پارٹی کے لیڈر شپ اور ورکرز کے ساتھ ساتھ علاقے کے مشران،مرد وخواتین نوجوانان اور خاص کر علاقے کے خاص وعام میں بے حد مشہور ہے اور پورا علاقہ موصوف کے ٹیکٹ اور الیکشن لڑنے کیلئے شدید انتظار میں ہیں
اللہ تعالٰی سے دعاء ہیں کہ لاکھوں دلوں کے دڑکھن انجنیئر محمد نبی کو صرف بلدیاتی انتخابات میں نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے اور موڑ پر کامیابی اور کامرانی عطاء فرمائے. آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں