PTI blew the main wicket of PML-N 224

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ اڑا دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے.
پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی، سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل ہو گئ.
بھیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیر امین الحسنات کی شمولیت سے تحریک انصاف کو تقویت ملے گی،پیر امین الحسنات ضلع سرگودھا کی نامور شخصیت ہیں.
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ پیرامین الحسنات کو خوش آمدید کہتے ہیں ، وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس کا خواب ہمارے آباﺅ اجداد نے دیکھا،پاکستان کی بہتری کیلئے ساتھ ملکر سفر جاری رکھیں گے.
فواد چودھری نے کہاکہ پیرامین الحسنات اور ان کی تمام فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ان کا تحریک پاکستان میں اہم کردار رہاہے،جس طرح عمران خان نے دین کیلئے خدمات سرانجام دیں سب کے سامنے ہیں،ن لیگ سرگودھا سے عملی طور پر ختم ہو گئی.
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس علاقے سے ن لیگ کا صفایا ہو چکا تھا، آج رہی سہی کسر پوری ہو گئی،ان کاکہناتھا کہ 64 فیصد نشستیں خالی ہو گئی ہیں، باقی سیٹوںپر الیکشن کرانا لازمی ہے،ہم جلدازجلد الیکشن کی طرف بڑھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں