PTI Berlin workers protested against the arrest 94

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اور رہائی کے لئے برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے باہرپی ٹی ائی برلن کےکارکنوں کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اور رہائی کے لئے برلن میں پاکستانی سفارتخانے کے باہرپی ٹی ائی برلن کےکارکنوں کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف جرمنی کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت طارق جاوید نے احتجاجی مظاہرہ کیا انعقادکیامظاہرے میں برلن سمیت گردونواح کے اضلاع کے پاکستانی کیمونٹی، کاروباری شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرے میں شیرخوار بچے سمیت بزرگ اور نوجوانوں نےبڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پی ٹی ائی کے پرچم اٹھائے ہوئےتھے عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کرتے رہے مظاہرے کے شرکاء و کارکنان نے اپنے لیڈر کی گرفتاری پر اپنے غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے خوب نعرے بازی کی۔جرمنی کی فضاء کپتان تیرے جانثار بے شمار ،
امپورٹڈ حکومت نامنظور ،
اور
کپتان ہماری ریڈ ہے
کے نعروں سے گونج اٹھی

کے نعرے بلند کرتے رہے
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے کپتان کی ہائیکورٹ کے احاطے کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے پاکستان کے اندر انصاف کے اداروں پر سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے پاکستان کے اندر اس وقت فسطائیت کا راج ہے آئیں کے پرخچے اڑا کر عوام کے بنیادی حقوق سے مکمل محروم کردیا گیا ہے ہم عالمی طاقتوں سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کی عوام کی حقیقی آزادی کی جدو جہد میں اپنا کردار ادا کریں
ہم اوررسیز پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کے نظریہ سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرتے دم تک اپنے لیڈر کا ساتھ دینگے ۔اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امپوٹڈ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے ،عمران خان کا الیکشن میں مقابلہ کرنے کے بجائے ان کو گرفتار کرنا انتہائی شرمناک ہےاگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا
حکومت کےاس اقدام کے خلاف ہم۔ یورپین پارلیمنٹ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گئے مظاہرین کا کہنا تھا
عمران خان کی گرفتاری اس قوم کے حقوق پہ حملہ ہے۔ ہائی کورٹ کے حدود کے اندر سے گرفتاری نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ آئین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔
عمران خان کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں