Protests in Dubai against the removal of Imran Khan 191

دبئی میں عمران خان کی برطرفی کے خلاف احتجاج

( رپورٹ محمد آصف خان، تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں نے گزشتہ شب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی کے خلاف متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مختلف جگہوں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاج شہر کے مختلف میں ہوا جن میں شیخ زید روڈ، ستوا، ہور الانز ، بر دبی ، القوز اور متینہ سمیت شہر بھر کے کئی علاقوں میں زبردست ریلیاں نکالی ہیں جن میں مظاہرین نے اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے۔ اور امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ واضح رہے کہ دبئی کے سخت قوانین کی وجہ سے احتجاج کے لیے کسی قسم کی کوئی کال نہیں دی گئی تھی نا ہی کو انتظام کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں