رپورٹ مہوش ظفر جرمنی (تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کا چرچہ اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور عمران خان کی حکومت گرائے جانے اور ان کو یوں راتوں رات وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے جانے اور ن لیگ کو قیادت دینے کے خلاف پوری دنیا میں محبت وطن پاکستانی اور خان کے چاہنے والے انھیں اپنا لیڈر ماننے والے تقریبا روز ہی کہیں نہ کہیں جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں آج ایک مرتبہ پھر برلن کی ایک جانی مانی کاروباری شخصیت طارق جاوید نے یہاں موجود پاکستانی سفارتخانے کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
احتجاج کی کال سنتے ہیں برلن میں موجود پاکستانی کمیونٹی وہاں جمع ہوگئ ۔جن میں بچے بوڑھے جوان و خواتین سب ہی شامل تھیں۔
احتجاج میں شامل افراد نے اپنے ہاتھوں میں پی ٹی آئ اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
انھوں نے پاکستان زندہ باد پاک آرمی زندہ باد ،پی ٹی آئ زندہ باد کے بھی نعرے لگائے ۔اور پاکستان کی راتوں رات بننے والی موجود حکومت کو سرے سے ماننے سے انکار کردیا ۔
وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ایسی حکومت کو کسی صورت نہیں مانتے جو یوں دھاندلی سے آئ ہو۔
ہارس ٹریڈنگ کی بدولت بننے والی ن لیگ کی حکومت کو ہم رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم نے عمران خان کو اپنا لیڈر اور پاکستان کا حکمران چنا تھا ہمیں وہی واپس چاہئے۔
پروگرام کے آرگنائزر طارق جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے ہم پاکستانی مطمئن نہیں ،ہم عدلیہ سے سوال کرتے ہیں کہ رات کو بارہ بجے یوں عدلیہ کو کیوں کھولا گیا
وہاں موجود پی ٹی آئی کی متحرک کارکن مایا حیدر کا کہنا تھا کہ اس ہمارے یہاں آج اس طرح جمع ہونے کا مق د صرف اتنا ہے کہ ہم فوری الیکشن چاہتے ہیں
احتجاج میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے خطاب کیا ۔
اور پاکستان سے فرخ حبیب نے بھی کل کے ذریعہ احتجاج میں شامل ہو کر کہا کہ میں مجھے خوشی ہے کہ یوں جرمنی میں بھی پاکستان میں ہونے والے اس فیصلے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل۔کر احتجاج کر رہے ہیں۔
اور اس قسم کے فیصلے کو اورسیز پاکستانیوں نے بھی مکمل طور پر ماننے سے انکار کردیا ہے۔