128

اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیی بھائیوں معصوم بچوں عبادت گاہوں ،ہسپتالوں پر بمباری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سنٹرل پنجاب کے زیر انتظام پنجاب ہاؤس مسلم ٹاؤن لاہور سے پریس کلب لاہور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

رپورٹ ایچ ایم فیاض پی این پی نیوز چینل لاہور (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیی بھائیوں معصوم بچوں عبادت گاہوں ،ہسپتالوں پر بمباری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سنٹرل پنجاب کے زیر انتظام پنجاب ہاؤس مسلم ٹاؤن لاہور سے پریس کلب لاہور تک احتجاجی ریلی نکالی گئی لاہور پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سینٹرل پنجاب کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان پنجاب کے عہدیداران، کارکنان بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت سینٹرل پنجاب کے صدر سید شاہین انور گیلانی نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں نعرے درج تھے شرکاء نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے ٹھیکیداروں اور اقوام عالم بلخصوص مسلم ممالک او آئی سی کے رہنماؤں سے اسرائیل کی جانب سے مظالم کو رکوانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنے کی اپیل کی اس موقع پر عابد گجر ، بیرسٹر مختار احمد ، ڈاکٹر علی حسین چودھری ،شیخ کرامت علی، سید شاہین انور گیلانی ،رضوان ظفر قریشی ، رانا نعمان وسیم اسلم حیات قریشی ،عمران صدیقی اور دیگر نے اپنے غم وغصے کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں