The Punjab Assembly in October passed a resolution to include a column of prophethood in the marriage certificate, which has not yet become law. 241

پنجاب اسمبلی نے اکتوبر میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا کالم شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی جس نے ابھی قانون کی شکل اختیار نہیں کی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
ان مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں احمدی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین سے معاشرے میں ان کی برادری کے لیے جگہ مزید تنگ ہو جائے گی.
26 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر نکاح نامے میں ختم نبوت کا کالم شامل کرنے کی قرارداد منظور کی۔ واضح رہے کہ ابھی اس قرارداد نے قانون کی شکل اختیار نہیں کی۔
نکاح نامے میں مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمود افتخار ظفر کا کہنا تھا کہ احمدی کمیونٹی کے لیے جگہ تنگ ہوتی جا رہی ہے۔
اگر تھوڑی سی کوئی جگہ بچی تھی احمدی کمیونٹی کے لیے، اور ویسے بھی ہم کوئی دو لاکھ کے قریب لوگ بچے ہیں اس ملک میں، تو اب وہ بھی ختم ہو جائے گی۔اس سے ہماری کیمونٹی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور بیانات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں