Professor Azmatullah Bhutta's return from Pakistan 163

پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ کی اسلام آباد سے بھتیجے کے سانحہ ارتحال میں شرکت کے بعد پاکستان سے ریاض واپسی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان انٹرنیشنل اسکول (ناصریہ) ریاض کے سینئر استاد ٹیچر ، معروف سماجی شخصیت اور ادبی و فلاحی تنظیم “” IZHAR”” کے بانی پروفیسر عظمت اللہ بھٹہ اپنے بھتیجے کے انتقال پر ملال پر جو گزشتہ دنوں اچانک ریاض سے ایمرجنسی اسلام آباد مختصر وقت کے لئے گئے ہوئے تھے، وہ 9 جون 2023 بروز جمعہ کو اسلام آباد سے واپس ریاض تشریف لا رہے ہیں، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ان کے بھتیجے کا اسلام آباد میں انتقال ہو گیا تھا، دوست احباب نے بھتیجے کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ و غم کا بھی اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے، اور دعا کی کہ اللہ پاک سوگوار خاندان اس عظیم سانحہ کو برداشت کرنے کی ہمت اور برداشت کرنے کی توفیق بھی عطاء فرمائے،(آمین ثم آمین).

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں