جرائم پیشہ افراد سمیت جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری 274

جرائم پیشہ افراد سمیت جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ایس پی سٹی حفیظ الرحمن کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد سمیت جوا کھیلنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری شفیق آباد پولیس نے بلیئرڈ کلب میں قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی  کرتے ہوئے 15 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کو سنوکر کلب پر جواء کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا حراست میں لیے گئے  ملزمان میں عرفان,وسیم,سمیر,عبدالرحمان,عادل,اقرار,زاہد,ریاض,غلام مصطفی,ابرار سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے  نقد رقم موبائلز اور بلئیرڈ بال اور اسٹیک برآمد ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جا رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں