ہر سال موسم سرما میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی گھریلو صارفین گیس کی بروقت عدم فراہمی کی سہولت سے مشکلات اور تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں اور گیس سپلائی کے تعطل کی 107

کراچی میں سوئی گیس کی فراہمی کی بندش سے گھریلو خواتین کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی میں سوئی گیس کی فراہمی کی بندش سے گھریلو خواتین کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، گھروں کے چولہے بجھ گئے، بچے اسکول اور گھر کے دیگر سربراہان صبح کے روائتی ناشتہ کے بغیر ہی اپنے اپنے دفتری امور پر جانے پر مجبور ہو گئے، سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں کے اندر “لڑائی جھگڑوں اور تکرار ” کی نوبت بھی آ گئی ہے، مہنگائی کے موجودہ حالات میں بازاروں اور ہوٹلوں سے ناشتہ اور کھانا “”قوت برداشت “” سے باہر ہو گیا، عوام موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دینے پر مجبور ہو گئے، نئے سال 2023 کے آغاز پر ہی لوگ پریشانیوں کی نظر ہو کر رہ گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں