Prize distribution ceremony of Sports Festival organized under Youth Forum Riyadh 119

یوتھ فورم ریاض کے تحت منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات

رپورٹ الریاض : عالم خان مہمند (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

یوتھ فورم ریاض کے تحت منعقدہ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات میں سفارت خانہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی.یوتھ فورم ریاض کے صدر سید ثاقب زبیر نے تشریف لانے والی تمام شخصیات کو قلبی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ اپنے وطن سے دور دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے اس مثبت تعمیری ،حب الوطنی کے جذبوں سے سرشار فیسٹیول کے انعقاد پر رب ذولجلال کا شکر ادا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفارت خانہ پاکستان سے کمیونٹی ویلفیر اتاشی محمد معصوم نے فیسٹیول میں شریک تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور یوتھ فورم کی پاکستان کیمونٹی کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور خواہش کا اظہار کیا کہ یوتھ فورم بچوں، نوجوانوں اور بڑوں کے لیے ایسی سرگرمیاں منعقد کرتی رہے گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی و سماجی شخصیت شجاعت اللہ خان نے سعودی حکومت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اور سفارت خانہ پاکستان کے تعاون اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے وابستہ احباب کی تحسین کی اور ان کو خوش آمدید کہا۔یوتھ فورم کی کاوشوں اور کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان بزنس کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر یوتھ فورم کے ذمہ داران
ریاض شاکر ( نائب صدر)
محمد ابراہیم جٹ ( جنرل سیکرٹری)
فرمان علی ( اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری)
عرفان کھوسہ ( انچارج سوشل میڈیا)
سلیمان بخش( ممبر ایگزیکٹو باڈی)
طارق جاوید ( ممبر ایگزیکٹو باڈی)
کریم اللہ( ممبر ایگزیکٹو باڈی)
عبد الرشید ( ممبر ایگزیکٹو باڈی)
نے معزز مہمانوں، میڈیا کے دوستوں ،پاکستانی کیمونٹی اور فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور انتظامات کو بخوبی سر انجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں