Principal Captain Natha Khan Sher Jang Inter Science College Pahlat Syedan ​​Sardar Mohammad Farooq retired after completing his term. 258

پرنسپل کیپٹن نتھا خان شیر جنگ انٹر سائنس کالج پہلٹ سیداں سردار محمد فاروق مدت ملازمت پوری کرنےکے بعد ریٹائر ھو گئے

رپورٹ آزاد کشمیر پہلٹ سیداں ( بشیر برقی،تازہ اخبار،پی این پی نیوز )

کیپٹن نتھا خان شیر جنگ انٹر سائنس کالج پہلٹ سیداں کے پرنسپل صاحب اور جملہ سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی۔
سردار محمد فاروق خان المعروفDP فاروق صاحب اپنی عمر کا بالائی حصہ مکمل ھونے پر یکم جنوری 2022 کو سروس سے ریٹائر ھو گئے ہیں۔ انکی شاندار کارکردگی پر انکے کالج کے نئے پرنسپل صاحب اور دیگر سٹاف نے ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ریاست بھر سے جملہ پرنسپل صاحبان، پروفیسر صاحبان۔ تعلیمی و انتظامی آفیسران، وکلاء، تاجران، سول سوسائٹی، انکے دوست و احباب اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ دن گیارہ بجے انہیں پہلٹ بازار سے بائر جا کر انکا استقبال کیا گیا۔ انہیں ہار پہنائے گئے جن میں وہ ڈوب گئے اور بچوں نے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ اس شاندار استقبال کے بعد کالج کے وسیع گراؤنڈ میں تقریب منعقد کی گئی۔ پورے گراؤنڈ میں کرسیاں ٹیبل لگائے گئے تھے جن پر مہمان گرامی تشریف فرما ھوئے اور تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تلاوت کے بعد کالج ھذا کے طالب علم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ نعت کے بعد آزان کا وقفہ ھوا اور اس کے بعد پاکستان و آزاد کشمیر کے ترانے پیش کیے گئے جن کے احترام میں تمام شرکاء محفل بادب کھڑے ہوئے۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر اعجاز صاحب نے ادا کیے۔ سب سے پہلے سئنیر مدرس سردار فردوس خان کو خطاب کے لیے بلایا گیا۔ اور خطابات کا سلسلہ شروع ھو گیا۔ راجہ ہارون مدرس مڈل سکول پہلٹ، راجہ زائد سابق تحصیل صدر ٹیچر آرگنائزیشن تحصیل سہنسہ کے خطاب کے بعد وزیر مال چوہدری محمد اخلاق صاحب جہنوں نے کسی اور پروگرام میں جانا تھا وہ بھی خصوصی طور پر انہیں الوداع کہنے آئے تھے خطاب کر کے چلے گئے۔ اسکے بعد سابق پرنسپل ڈاکٹر اسلم خان ڈگری کالج سہنسہ پروفیسر اورنگزیب، سردار اسحاق عادل ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر ٹیچر آرگنائزیشن حافظ محمد کاظم، رہنما پیپلز پارٹی سردار مہتاب سرور، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول تڑالہ سردار محمد فارس خان، کھوئیرٹہ سے تشریف لائے حنیف کھٹانہ صاحب، نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع کوٹلی سید ذوالفقار حسین شاہ، سابق وزیر حکومت و MLA جاوید اقبال بڈھانوی، جناب فیاضالحق پرنسپل انٹر کالج گوئی، پرنسپل انٹر کالج نالیاں سردار عتیق الرحمان، نے خطاب کیا، جاوید بڈھانوی بھی کسی مجبوری کی وجہ سے درمیان میں خطاب کر کے چلے گئے جبکہ پروفیسر عتیق الرحمن نے انگریزی میں خطاب کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ اسکے بعد سٹیج سیکرٹری کے فرائض سئنیر مدرس سردار نعیم صاحب نے ادا کرنے شروع کیے اس کے بعد پروفیسر ایوب، لاھور سے تشریف لائے فاروق صاحب کے کلاس فیلو و دوست پروفیسر ایوب صاحب، سیاسی رہنما پی ٹی آئی چوہدری قدر زمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباس پور سردار عمر فاروق، AC منگ سردار اذکار، مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ شاہ نواز نامزد ڈی ای او ڈسٹرکٹ کوٹلی قدرت اللہ شہاب، ڈی ای او ڈسٹرکٹ کوٹلی راجہ منصب داد، پرنسپل ڈاکٹر ایم اسلم خان ڈگری کالج سہنسہ پروفیسر سردار نعیم ارشد، ڈویژن ڈائریکٹر سکولز صاحب زادہ ابرار حسین، ڈویژن ڈائریکٹر کالجیز میرپور چوہدری نظر سابق چیئرمین بورڈ پروفیسر چوہدری ظہیر، استاد محترم DP محمد فاروق پروفیسر نزیر صاحب پرنسپل کیپٹن نتھا خان شیر جنگ انٹر سائنس کالج پہلٹ سیداں پروفیسر چوہدری محمد اکرم، میزبان محفل مہمان خصوصی سابق و بانی پرنسپل کالج ھذا کے علاوہ صدر تقریب DPI کالجیز پروفیسر خواجہ عبدالرحمن صاحب نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے اپنے اپنے انداز میں محمد فاروق صاحب کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور انہیں رول ماڈل قرار دیا۔ مقررین نے بیگم فاروق کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جہنوں نے گھر کی ذمہ داری نبھائیں اور DP صاحب کو تعلیمی و سماجی خدمات کے لیے وقت مئیسر آیا۔ یہ تقریب 4:30 تک جاری رہی۔ طویل ترین تقریب کے بعد مہمانوں کو شاندار ظہرانہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں