وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ 124

وزیراعظم شہبازشریف کا خیرپوراور تعلقہ کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاوں پیر گدوکا ایک روزہ دورہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہبازشریف کو دوران پرواز چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی بریفنگ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی کے نکاس اور بحالی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کی متاثرہ علاقوں سے سیلابی پانی نکالنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔ وزیراعظم کی اضافی مشینری، افرادی قوت اور وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت۔
سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیاجائے، وزیراعظم کی ہدایت۔وزیراعظم کی این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی۔صوبائی حکومتوں اور اداروں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں دن رات کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ یہ ایک قومی خدمت ہے، قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں