Prime Minister Shehbaz Sharif visits the house of Shaheed Director 185

وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد، شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان،وزیراعظم نے کہا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہید پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ہمارے شہداء نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں