رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،وفاقی کابینہ اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاﺅن کا جائزہ لیاگیا،وزیراعظم نے بجلی کے بریک ڈاﺅن پر برہمی کااظہارکیا اور متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش بھی کی.
وزیراعظم نے کہاکہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری بحال کیوں نہ ہو سکی؟وزیرتوانائی نے بریک ڈاﺅن پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے عدم اعتمادکا اظہار کیا.
بجلی کے بریک ڈاﺅن پر وفاقی کابینہ نے بھی سخت برہمی کااظہار کیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.
150