سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایک آڈیو میں سپریم کورٹ کے ایک جج کے بارے میں بعض انکشافات سامنے آئے اﷲ کو معلوم ہے کہ وہ حقائق پر مبنی ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ اس کا فرانزک آڈٹ کرائے، اگر یہ وڈیو جھوٹی ہے تو مرتکب افراد کو سزا دی جائے اور اگر درست ہے تو پھر قانون کے تحت کارروائی کی جائے،کتنے ججوں کو کرپشن کے کیسوں پر نکالا گیا؟سیاستدانوں کے خلاف آنکھیں بند کرکے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس بنائے جاتے ہیں،
عمران نیازی نے چین سمیت دیگر برادر ممالک کے ساتھ خارجہ محاذ پر تعلقات خراب کئے،یہ ہمیں کہتا تھا کہ اپوزیشن والوں کو سفارتکاروں کے ساتھ ملنے کا کوئی حق نہیں،اب یہ خود دن رات سفارتکاروں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہے.