سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،ہی این پی نیوز ایچ ڈی)
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرآئیزیشن کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو کمپنی کی طرف سے سولرآئیزیشن کے حوالے سے 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا جس کا وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا۔چینی وفد نے وزیرِ اعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 1 لاکھ ڈالر کا امدادی چیک بھی پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے چینی کمپنی کے سیلاب زدگان کی مدد کے جزبے کو سراہا۔