وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت 104

وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کابینہ کمیٹی بنا دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کابینہ کمیٹی بنا دی.کابینہ کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے.

سیکرٹری وزارت اوورسیز کے مطابق کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراءبرائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور، داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراءبھی کمیٹی میں شامل ہیں۔وزارت اوورسیز کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں