Prime Minister of the Islamic Republic of Pakistan Mian Muhammad Shahbaz Sharif Maulana Hafiz Tahir Ashrafi 157

مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کی طرف سے وفاقی مشیر مذہبی ہم آہنگی امور برائے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف مولانا حافظ طاھر اشرفی کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ الریاض (شاہین جاوید ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفاقی مشیر مذہبی ہم آہنگی امور برائے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف مولانا حافظ طاھر اشرفی کی جانب سے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کے اعزاز میں ریاض کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.جس میں سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب میاں محمد طارق جنید کی کی خصوصی شرکت.
تقریب عشائیہ میں مذہبی و دینی و سیاسی امور پر سیر حاصل گفت و شنید کی گئی
مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے عالم اسلام کے ایک جید مایہ ناز عالم دین کی جانب سے ایک شاندار دعوت عشائیہ کا اہتمام کرنے پر مولانا حافظ طاھر اشرفی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث صد افتخار اور ایک اعزاز کی بات ہے کہ دین اسلام کے متعلق آگہی مزہبی دلچسپ گفتگو کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس پر مولانا حافظ طاھر اشرفی نے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کہا آپ سعودی عرب میں پاکستان کی عزت و وقار کا ذریعہ ہیں لہٰذا بھرپور محنت کریں اور سبز ھلالی پرچم کی عزت کا باعث بنیں.
تقریب کے آخر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز کیلئے دعائے خیر و صحت و عافیت کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں