وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کا دورہ 166

وزیر اعظم محمد شہبازشریف کا اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے مرکز کا دورہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم نے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو اسلام آباد میں مفت آٹا فراہمی کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جو لوگ شامل نہیں ہیں ان کے لئے الگ کائونٹر بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے آٹا کی تقسیم کے لئے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پروزیراعظم نے معمر شہریوں کو انتظار کرائے بغیر ان کو فوری آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے بزرگ شہریوں اور خواتین سے آٹے تقسیم کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا،انہوں نےمستحق افراد میں اپنی نگرانی میں مفت آٹا تقسیم کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آٹا تقسیم کے لئے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے ،ان سب کو بیٹھنے کی مناسب سہولیات دی جارہی ہیں جو کہ خوش آئند ہے، ہم نے آپریشنل مسائل میں رکاوٹیں ختم کرنا ہیں، انتظامیہ دلجمعی سے کام کر رہی ہے.انہوں نے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کمشنر کو ہدایت کی کہ فوٹو کاپی پر آٹے کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل بناکر فوری آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کارکردگی خاصی حوصلہ افزاء ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں