سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
شہباز شریف نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران میرے لیے سب سے زیادہ مشکل اور تکلیف دہ وقت وہ تھا جب میں قید میں تھا اور مجھے میری والدہ کی وفات کی اطلاع دی گئی۔ کئی سال پر محیط سیاسی انتقام اور بغیر کسی جرم کے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود ہم نے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑا اور انشاءاللہ اب ہم سب مل کر ایک بار پھر اسی لگن اور محنت کے بل بوتے پر وطنِ عزیز کو بحرانوں سے نکالنے میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔