وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات 207

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد کی منظوری پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد پیش کی،سابق وزیراعظم نے او آئی سی وفد کی آزاد کشمیر آمد اور امریکی سفیر کے پہلی بار آزاد کشمیر دورے سمیت مسئلہ کشمیر پر دیگر اقدامات اٹھانے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی و باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں