priest from South Africa became a Muslim 199

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا پادری مسلمان ہوکر حج کرنے بیت اللہ پہنچ گیا

رپورٹ : اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خواب میں بشارت کی تعبیر ملنے کے بعد اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرنے والے معروف سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے اسلام قبول کرتے ہی حجاز مقدس کا عزم کیا، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز کے مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کرلی.
سعودی میڈیا کے مطابق ایک خواب نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے پادری کے سامنے حق و باطل کو واضح کرکے رکھ دیا۔ اس خواب کے بعد نہ صرف وہ خود دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے بلکہ اپنے سینکڑوں پیروکاروں کو بھی کلمہ پڑھوادیا۔عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنیوالے سابق پادری ابراہیم رچمنڈ نے بتایا کہ انہیں اسلام کی دعوت خواب میں دی گئی تھی اور وہ خواب میں مسجد الحرام میں ہونیوالی اذانوں کو سنا کرتے تھے۔ابراہیم رچمنڈ کو سعودی شاہی خاندان نے خصوصی حج پروگرام کے تحت حج کی ادائیگی کی دعوت دی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی۔حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا کی مقدس ترین زمین پر قدم رکھتے ہی ابراہیم رچمنڈ کی آنکھیں بھر آئیں۔ ان کا چہرہ خوشی سے شادماں تھا۔ جو خواب انھوں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر ہونے جا رہی تھی۔ابراہیم رچمنڈ نے تمام مناسک حج اس خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیے کہ گماں تک نہ ہوتا تھا کہ یہ نو مسلم ہیں اور محض 3 ماہ قبل ہی دائرہ اسلام میں دخل ہوئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں