Meeting of police and village enumerators to reactivate thikri patrols to prevent crime and improve watchdog system 303

جرائم کی روک تھام اور چوکیدارہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھیکری پہرے دوبارہ فعال کرنے کے پولیس اور دیہاتوں کے نمبرداروں کی میٹنگ

فیروز والہ (ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ  کے احکامات کے پیش نظر ایس ڈی پی او فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شرقپور شریف لطیف گجر،ایس ایچ او تھانہ فیروز والہ شاہ فیصل اور پولیس ٹیم نے فیروز والہ کے دیہی علاقوں کے نمبر داران سے ٹھیکری پہرہ کو فعال کرنے کے لیے علیحدہ علیحدہ میٹنگ کی گئی جس کا مقصد دیہاتوں میں بڑھتے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی عوام کو جرائم سے محفوظ رکھنا ہے ۔ شرکاء میٹینگ کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مقامی پولیس ان کی مدد کے لئے ہمہ وقت نہ صرف  میسر رہے گی بلکہ رابطہ میں بھی  رہے گی کسی کی مدد کی صورت میں فوری موقع پر دستیاب ہوگی۔شرکاء میٹینگ نے باور کروایا کہ ہم اپنے اپنے علاقہ میں ٹھیکری پہرہ کو فعال کرکے اپنا اپنا کردار  اداکرینگے جس سے  جرائم کو کنٹرول کرنے کےلئے کمیونٹی پالیسنگ بہت ضروری ہے تاکہ انسدادجرائم کیا جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں