Press Release The attack on local journalist Naseer Ahmed Ghaman 141

پریس ریلیز مقامی صحافی نصیر احمد گھمن پر ہونے والے حملہ

رپورٹ سیالکوٹ افتخار الحق کھٹانہ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز

مقامی صحافی نصیر احمد گھمن پر ہونے والے حملہ کی وجہ سے صحافیوں میں تشویش پائی جا رہی تھی ۔صحافی چونکہ ایک مشکل کام سر انجام دے رہے ہوتے ہیں جن کی حفاظت اولین ترجیح ہے ۔ جو سیالکوٹ پولیس نے اپنی تمام پیشہ وارانہ اصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے.
تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں مورخہ 16.12.22کو مقامی صحافی نصیر احمد گھمن کو نامعلوم ملزمان نے بذریعہ فائرنگ کر زخمی کیا ۔ جس پر مقدمہ نمبر744/22بجرم 324/34ت پ درج رجسٹر ہوا۔
مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے ایک چیلنج کیس تھا ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تما م تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 100سے زائد CCTVفوٹیج چیک کی گئیں اور Human Source کی بھی مدد حاصل کی اور ملزم شہزاد عرف منا کو ٹریس کیا ۔
ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے مقدمہ کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کےلیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اورملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور اور سیالکوٹ میں مختلف جگہ پر ریڈ کیے گئے ۔ مرکزی ملزم شہزاد عرف منا کو آج مورخہ 23 دسمبر 2022 انفارمیشن موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم شہزاد عرف منا سے دوران تفتیش آلہ ضرب پسٹل 30بور برآمد کیا گیا ہے اور ملزم کو برائے شناخت پریڈ حوالات جوڈیشل بھجوایا جا رہا ہے ۔
مقدمہ میں قبل ازیں ملزمان قذافی بٹ اور مشرف عرف کاکا کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا ہے ۔ جن سے تفتیش جاری ہے ۔
مقدمہ کی ہر پہلو پر تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہو گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
ترجمان سیا لکو ٹ پو لیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں