سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر صدر سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی زیر قیادت ا جلاس متعقد ہوا ، جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ہے اور وفاقی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سویڈن میں مجرمان کو سزا دلوانے کیلئے آواز اٹھائے.
سپریم کورٹ بار کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے اقدامات سے پاکستان کی وکلا برادری ، مسلم اُمہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، ایسے واقعات کو آزادی اظہارے راے قرار نہیں دیا جا سکتا، وقتاً فوقتاً دین اسلام اور نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ماضی میں ایسے واقعات ہونے کے باوجود انٹر نیشنل کمیونٹی روک تھا م میں ناکام رہی ، وقت کے ساتھ ایسے واقعات کی شدت میں اضافہ ہوا ، انٹر نیشنل کمیونٹی کا فرض ہے مذہبی عدم برداشت کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے.
134