صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر آمد۔ 252

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر آمد۔

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

میاں شہبازشریف کی سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔میاں شہبازشریف نے اپنی اور میاں نوازشریف کیجانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اُنکی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، اور عطا اللّٰہ تارڑ بھی شامل ہیں۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سالک حسین، شافع حسین بھی شریک تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں