صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق بی ون کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے 141

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق بی ون کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

صدرِ پاکستان عارف علوی کے ٹوئٹر ہنڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بل کو یہ کہہ کر واپس کر دیا گیا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔ وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، جو کہ جمہوریت کے لیے مثبت نہیں.
سوشل میڈیا پر جاری اس بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے ان غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری میں انتخابات نہیں ہو سکے.
پچاس یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے31 جولائی 2022 کو اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود، وفاقی حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی، جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے۔
101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد، ای سی پی نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس لیے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
موجودہ بل کے سیکشن تھری کے مطابق، انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں