سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
صدر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تاہم نگران وزیر اعظم کی تعیناتی تک وزیر اعظم شہباز شریف اپنے عہدے پر موجود رہیں گے.
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے انتخاب کے معاملے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ مشاورتی عمل میں ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔ ادھر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ نو اگست کی شام قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج رہے ہیں.