السویدی پارک میں پاکستان کے تہوار اور تہذیب و تمدن کو بھرپور طریقے سے منائے جانے کی تیاریاں اپنے عروج 83

السویدی پارک میں پاکستان کے تہوار اور تہذیب و تمدن کو بھرپور طریقے سے منائے جانے کی تیاریاں اپنے عروج پہ ہیں

شاہین جاوید- ریاض سعودی عرب،پی این پی نیوز ایچ ڈی

پاکستانی ثقافت کے لئے مختص کئے گئے ایام بہترین تفریح اور بھرپور تیاری کے ساتھ 30 اکتوبر سے شروع ہونے والے ہیں۔ ریاض سیزن 2024 کے ثقافتی پروگرام سویدی پارک کا آغاز 13 اکتوبر سے شروع ہوا تھا جو کہ 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے ریاض سیزن دنیا بھر کے لئے سیر و تفریح اور ثقافت کا بہترین اور عمدہ نمونہ پیش کرتا ہے۔ریاض سیزن کے السویدی پارک میں تقریبات میں 9 ممالک کے ثقافت ، فن ، روایتی کھانے، ان کی ثقافت اور فنون لطیفہ سے متعارف ہونے کے مواقع ملے گی ۔سعودی حکومت کی جانب سے یہ تمام تر تفریحات شائقین کے لئے بلکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ ایک بہت بڑا اقدام ہے۔ السویدی پارک میں داخلے کی کوئی فیس نہیں ہے البتہ ویبسائٹ کے زریعے مفت رجسٹریشن کروانا ہو گی۔

پاکستانی کلچر کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئےالسویدی پارک میں پاکستان کے تہوار اور تہذیب و تمدن کو بھرپور طریقے سے منائے جانے کی تیاریاں اپنے عروج پہ ہیں ۔اس مقصد کے حصول کے لئے پاکستان سے مشہور و معروف آرٹسٹ علی ظفر ، عاصم اظہر ، ینگ اسٹنر، خوماریاں ،کرکٹر شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان ، انوشہ اشرف اور بہت سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ سنگر نعیم سندھی بھی اپنی آواز کا جادو چلائیں گے۔

ریاض سیزن کے السویدی پارک کی انتظامیہ مسٹر ساری ، مسز فرح ، مسز مدیحہ ، مسٹر طلحہ نے پاکستانی تقریبات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی گورنمنٹ کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے سعودیہ میں موجود غیر ملکی کمیونٹی کی تفریح کا مفت اہتمام کیا ۔اس لئے ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم قوانین کی پاسداری کریں اور سلامتی کے اصولوں پہ چلیں۔ تا کہ سب مل کر انجوائے کر سکیں۔ پاکستان کے شعیب ملک اور سرفراز احمد شائقین سے ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں