A program was organized in Saudi Arabia by the People's Youth Organization 254

سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا

( رپورٹ : عالم خان مہمند، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے یاد بے نظیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں جیالوں نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی مشن کو جاری رکھا جائے گا
سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں جیالوں نے بھرپور شرکت کی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقعہ پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری اعجاز رحیم اور پی وائے او ریاض ریجن کے صدر قریب اللہ خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی پہلی سیاسی اور جمہوری جماعت بن کر ابھری جس نے ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قیادت میں ایک عام آدمی کے حقوق کو اجاگر کیا قوم کو یکجا کیا اور ملک کو ایسی اصلاحات دیں جو ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کرتی تھیں ذوالفقارعلی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرکے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی گئی مگر آج بھی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے کوشاں ہے اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کا نوجوان طبقہ پارٹی کا ہراول دستہ ہے تقریب سے پرویز شاکر یسین اتماخیل، طاہر چوہدری، شکیل احمد، بختیار خان، خوشحال گورسی، شوکت چوہدری اور دیگر نے خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں