PPP Riaz Benazir Bhutto 398

پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(رپورٹ زبیر خان بلوچ تازہ اخبار پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید وفاق پاکستان کی علامت اور عوام کی امنگوں کا مظہر تھیں آج ہم کو عزم کرنا ہوگا کہ اپنے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو ہر قربانی دے کر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس ابو غالب نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں بی بی شہید کے نقش قدم پر چلنا ہو گا
تقریب سے ؛ سردار محمد رزاق ؛ وسیم ساجد ؛ فراح احسن ؛ سردار نصیر خان ؛ ہدایت اللہ ؛ جہانگیر بدر؛ عبدالکریم خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں