(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام کیا بلکہ انہیں بے نقاب بھی کیا، بھارت کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری نوٹس لے، آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے،دنیا جان لے کہ جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے.