پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سوات میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت 124

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عید میلاد النبیﷺ کے موقعے پر پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،آمدِ رسولﷺ سے انسانیت نے اپنے کھوئے ہوئے اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کو واپس حاصل کیا،حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے بقائے باہمی کے اصولوں، تعاون، رواداری اور برداشت کی اقدار کی مکمل پیروی سے دنیا میں تنازعات و کشیدگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے،حضرت محمدﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے کرہِ ارض امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتی ہے،پاکستانی قوم سمیت پوری امتِ مسلمہ کو آج کے دن غور کرنا چاہیے کہ ہم اکیوں پنے پیارے نبی ﷺ کے سکھائے ہوئے اسباق کو بھولتے جا رہے ہیں،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اسلام کی تعلیمات سے منور کر دے،دعا ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں