پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام 126

پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی پی پی چیئرمین کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت.
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہِ مفاہمت دنیا کا مشترکہ میراث ہے،دخترِ مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابلِ عمل لائحہ عمل بھی ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ہم ہر روز یاد کرتے ہیں،ہم ہر روز ان کے فکر و ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں،وہ پسماندہ طبقات و اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں،وہ شہری آزادیوں کی وکیل، وفاقی اکائیوں میں ہم آہنگی اور اتحاد کی داعی تھیں.
شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاق کی مضبوط علامت تھیں،یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کی کامیابی ہے کہ آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں،ملک کی جمہوری قوتیں ارضِ وطن کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے بھی پرعزم ہیں،پی پی پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگی بڑھائے گی،پی پی پی ملک سے غربت، بھوک اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرے گی،ہم ملک میں روادری، مساوات اور بھائے چارے پر قائم معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ایک مضبوط جمہوری وفاقی ملک بناکر دم لیں گے،ہم پارلیمان و جمہوریت کو مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں