سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوزایچ ڈی)
ملک میں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں کی صورت میں خاندانی بادشاہتیں قائم ہیں اور ان کی سیاست دولت اور طاقت کے معیارات کے گرد گھومتی ہے۔ چند لوگ اپنے آپ کو عزت مندتصور کرکے سمجھتے ہیں کہ اقتدار ان کے بعد ان کے بچوں کی وراثت ہے۔ آئندہ الیکشن میں سیاسی برہمنوں، شہزادوں، شہزادیوں کا غرور خاک میں مل جائے گا۔ عوام کا ووٹ ابابیلوں کے کنکر کی مانند ہے جس سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق جناح گراؤنڈ لیہ میں بڑے خواتین کنونشن سے خطاب.