Power has been restored at all grid stations across the country 125

وزارت توانائی نے ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد تمام گرڈ اسٹیشنزپر بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
یاد رہے کہ گزشتہ روز صبح بریک ڈاؤن کے سبب کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جسے مکمل طور پر بحال کرنے کا عمل تاحال جاری ہے.

وزارت توانائی کے مطابق ملک بھرمیں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز پربجلی بحال کردی گئی ہے، بجلی کی موجودہ پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ ہے، وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ کوئلے کے 6600 میگاواٹ تک اور نیوکلیئر کے 3500 میگاواٹ پاور پلانٹس کی سسٹم سے بحالی میں 48 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں، ملک میں اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت 4 ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں